کھیل

قائداعظم ٹرافی فائنل:خیبر پختونخوا کو 270 رنز کی سبقت

قائداعظم ٹرافی فائنل کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر خیبر پختونوخواہ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 270 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے.خیبر پخونخوا نے 118 رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا اور5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لئے ہی. ریحان آفریدی 42 اور پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے کپتان افتخار احمد 24 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز کریں گے.

اس سے قبل اوپنر فخر زمان 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے.

خیبر پختون خواہ کے دیگر آؤٹ ہونے والے بیٹرز میں اشفاق احمد 8، صاحبزادہ فرحان 11، کامران غلام صفر اور آصف آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.