کھیل

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پرکورونا وائرس کے وار

ٹیموں کی انتظامیہ کےساتھ مل کرشیڈیولڈ میچزاوربی بی ایل کےمستقبل کےحوالےسےبات چیت جاری ہے

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پرکورونا وائرس کےکاری وارجاری ہیں جس کی وجہ سےکرکٹ آسٹریلیا نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیموں کی انتظامیہ کےساتھ مل کرشیڈیولڈ میچزاوربی بی ایل کےمستقبل کےحوالےسےبات چیت جاری ہے۔ گزشتہ روزمیلبرن اسٹارزاسپورٹ اسٹاف میں سےایک شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اورمیچ ملتوی کردیا گیا تھا جس کےبعد پی سی آرٹیسٹ کرائےگئے اوران پی سی آرٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں اور 8 اسپورٹ اسٹاف کےارکان کےکوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

میلبرن اسٹارزہی نہیں سڈنی تھنڈرزکےبھی چارکرکٹرکےکوویڈ ٹیسٹ مثبت آئےہیں جس کےبعد غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنےوالےافراد اب لازمی سات روزہ آئسولیشن مکمل کررہےہیں۔ بی بی ایل ہی نہیں ایشیزسیریزپربھی کورونا وائرس کےوار جاری ہیں۔ وکٹ کیپربیٹرٹریوس ہیڈ کوویڈ19 کا شکارہوگئےہیں اوروہ آسٹریلیا کوچوتھےٹیسٹ کےلیےدستیاب نہیں ہوں گے،میچ ریفری ڈیوڈ بون بھی کوویڈ کا شکارہوچکےہیں جن کہ انگلینڈ کیمپ میں سات افراد کےکوویڈ ٹیسٹ مثبت آچکےہیں۔

پاکستان کےکرکٹرزبھی اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش کےلیےموجود ہیں،حارث روف میلبرن اسٹارزکا حصہ ہیں،ان کےبارے اطلاع ہے کہ وہ خیریت سےہیں۔ دوسری جنب شاداب خان،محمد حسنین،احمد دانیال اورسید فریدون بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں اورفخرزمان آج برسبین ہیٹ کوجوائن کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.