کھیل

پی ایس ایل 7 : شاہد آفریدی کا مشورہ سامنے آگیا

آفریدی نےمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہا ہےکہ اب ہرٹیم کوچاہیےکہ وہ 20 سے 22 کھلاڑیوں کو شامل کرے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹارآل راؤنڈرشاہد خان آفریدی نے رواں سال ہونے والے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ایونٹ کی فرنچائززکومشورہ دیا ہے۔ شاہد خان آفریدی نےمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہا ہےکہ اب ہرٹیم کوچاہیےکہ وہ 20 سے 22 کھلاڑیوں کو شامل کرے۔

کورونا کے پیش نظربوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر دوران ایونٹ کوئی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو بھی جاتا ہے تو ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیا جائے جس سے ٹورنامنٹ متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے جس کے ساتھ پوری دنیا چل رہی ہے تو ہمیں بھی چلنا پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس پلان ہونا چاہیے، اگر ایونٹ میں کورونا کا سامنا کرنا پڑ جائے تو پلان بی کیا ہے وہ بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.