کھیل

آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹربولرمحمد حسنین کی دیوانی نکلی

ایرن ہالینڈ نےبگ بیش لیگ میں پہلےاوورمیں تین وکٹیں لینےوالےپاکستانی باؤلرکی تعریفوں کےپُل باندھ دیے

آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹرایرن ہالینڈ نےبگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنےپہلےاوورمیں تین وکٹیں لینےوالےپاکستانی باؤلرمحمد حسنین کی تعریفوں کےپُل باندھ دیے۔ محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرزکی نمائندگی کرتےہوئےٹورنامنٹ کےاپنےپہلےہی اوورمیں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزکےتین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اورکرکٹ سےوابستہ غیرملکی شخصیات کواپنا مداح بنایا۔

انہوں نےمحمد حسنین کی شانداربولنگ کی تعریف کرتےہوئےکہا کہ ’بہت ہی شاندارمحمد حسنین۔ حسنین نےچاراوورزمیں سےایک میڈن کروایا اور 20رنزدے کرتین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حسنین نےاپنےاوورکی پہلی گیند پرکوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اورتیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پرپھرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.