کھیل

اب پی ایس ایل کے لئے گانا؟ عاقب جاوید نے سوال اُٹھا دیا

 عاقب جاوید نےکہا کہ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں، پیسہ ضائع کرنےکا کوئی فائدہ نہیں

اب پی ایس ایل کے لئے گانا؟ عاقب جاوید نے سوال اُٹھا دیا، پاکستان سپرلیگ میں سنسنی خیزمقابلوں کےعلاوہ شائقینِ کرکٹ کو جس چیزکا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے وہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ہوتا ہے جو ہرسال ایونٹ سے کچھ دن قبل ریلیزکیا جاتا ہے۔ لیکن لاہورقلندرزکےہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل اینتھم کی مخالفت کی ہے۔  عاقب جاوید نےکہا کہ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں، پیسہ ضائع کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغازمیں ایونٹ کی تشہیر کے لیے گانا ضروری تھا لیکن اب پی ایس ایل میں لوگ بابراعظم اورشاہین آفریدی سمیت کرکٹرزکوایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کرکٹرزسے بڑا کوئی اسٹارنہیں، اب لوگ میچ سے پہلے سنگرزکونہیں دیکھنا چاہتے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح کا گانا گزشتہ برس بنا اس سے کیا تشہیر ہو ئی، اس لیے میرے خیال میں گانا بنا کر پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے، پی ایس ایل کا ایک ہی گانا رہنا چاہیے ، ہم نے بھی کئی گانے بنائے لیکن جو پہلے مقبول ہوا اس جیسا کوئی دوسرا مقبول نہیں ہوا، اس لیے جو گانا مقبول ہو اسے رہنے دینا چاہیے۔

عاقب جاوید نے رمیز راجہ کی چار ملکی کرکٹ سیریز کرانے کی تجویز کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے رمیز راجہ چیئرمین بنے ہیں انہوں نے کئی اچھی چیزیں کی ہیں اور کئی اچھی تجاویز دی ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ چار ملکی سیریز کی تجویز اچھی ہے، انگلینڈ ، آسٹریلیا ، بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے اور پاکستان میں بھی ٹیمیں آنی چاہئیں لیکن میرے خیال میں چار ملکی سیریز سے بڑھ اب پاک بھارت میچز کی شروعات کرنی چاہیے، اس حوالے سے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاک بھارت باہمی سیریز یورپ یا امریکا میں کرانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

چار ملکی سیریز کی تجویز اچھی ہے ، انگلینڈ ، آسٹریلیا ، بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے: عاقب جاوید__فوٹو: جیو نیوز

انہوں نے مزید کہا کہ رمیز راجا نے ٹیم کو اعتماد دیا ، ٹیم اچھا کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب نے ٹیم کو دیکھا کہ وہ کیسا اچھا کھیلی، انفرادی کارکردگی بھی کھلاڑیوں کی اچھی رہی ہے،  ٹیم پر اعتماد کیا اور ٹیم نے رسپانس اچھا کیا اور اب چیئرمین پراعتماد ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.