کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کارکردگی،رمیز راجہ نےسرپرائزتیارکرلیا

کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کی جانب سےقومی ٹیم کےاعزازمیں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کارکردگی،رمیزراجہ نےسرپرائزتیارکرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیزراجہ کی جانب سےقومی کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرزکوکل یعنی جمعہ کوایک تقریب میں اکٹھےکرنےکا پلان بنایا ہے۔ کرکٹرزکےاعزازمیں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنےوالےکرکٹرزمدعوہوں گےاورتقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کوسراہا جانا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اس تقریب میں قومی کرکٹرزکوکیشپرائزسےبھی نوازا جائےگا جس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نےکیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےگزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتےہوئےایونٹ کےسیمی فائنل کےلیےکوالیفائی کیا تھا، پاکستان نےاپنےافتتاحی میچ میں بھارت کوبھی10 وکٹوں سےیادگارشکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.