کھیل

بی بی ایل، شاداب خان کی تصویر وائرل،کیا کررہے تھے؟

سڈنی سکسرز اور رینی گیڈ کے میچ کے دوران شاداب خان نے گراؤنڈ میں ہی نماز پڑھی۔

سٹریلوی لیگ بگ بیش میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی گراؤنڈ میں نمازپڑھتے تصویرسوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔ بی بی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے سڈنی سکسرز اور رینی گیڈ کے میچ کے دوران شاداب خان نے گراؤنڈ میں ہی نماز پڑھی۔ سوشل میڈیا پر شاداب خان کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا، آپ لوگوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، اب میں اپنے وطن جارہا ہوں۔ شاداب خان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ لوگ ٹونارمنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمنا ہے کہ سڈنی سکسرز ٹورنامنٹ جیت جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.