کھیل

کھلاڑی کو آؤٹ قرار کیوں نہیں دیا؟کوہلی آپے سے باہر

بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا۔اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ویرات کوہلی نے وکٹ کے قریب موجود مائیک میں کہا ہے کہ آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.