لاہورقلندرزاس سال ٹورنامنٹ جیتےگی حارث رؤف نےخبردارکردیا
حارث رؤف نےکہا کہ پی ایس ایل 7 میں ہم نئےکپتان (شاہین شاہ آفریدی) اورکٹ کےساتھ داخل ہوں گے
لاہورقلندرزاس سال ٹورنامنٹ جیتےگی حارث رؤف نےخبردارکردیا، قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولراورپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ٹیم لاہورقلندرزکےکھلاڑی حارث رؤف کا کہنا ہےکہ رواں سال ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتےگی۔ سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرکئے گئےپیغام میں حارث رؤف نےکہا کہ پی ایس ایل 7 میں ہم نئےکپتان (شاہین شاہ آفریدی) اورکٹ کےساتھ داخل ہوں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ نوجوان اورپرجوش شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہورقلندرزاس سال ٹورنامنٹ جیتے گی۔
Will be entering with New Kit and new skipper @iShaheenAfridi in #PSL7. InshaAllah, under the captaincy of young, energetic & passionate Shaheen,@lahoreqalandars will lift the trophy this year.#MainHoonQalandar #DilSe #LevelHai https://t.co/P3SNUmFwQg
— Haris Rauf (@HarisRauf14) January 21, 2022
لاہورقلندرزکےکپتان شاہین شاہ آفریدی نےایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھےاس سیزن میں لاہورقلندرزکی کٹ لانچ کرنےکا اعزازحاصل ہوا ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم اچھی تیاری کررہی ہے،ہم پی ایس ایل 7 کودلچسپ بنائیں گے۔ خیال رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی سےہوگا،مجموعی طورپرٹورنامنٹ میں 34 میچزکھیلےجائیں گے۔ ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائےگا۔