کھیل

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن؟سرفراز احمد کا اہم بیان آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان کا کہنا ہےکہ محمد حسنین کےبولنگ ایکشن میں مجھےتوکوئی مسئلہ نظرنہیں آیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہےکہ محمد حسنین کےبولنگ ایکشن میں مجھےتوکوئی مسئلہ نظرنہیں آیا، وہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ايل) ميں ميدان ميں ہوگا۔ آن لائن پریس کانفرنس میں سرفرازاحمد کا کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہوگیا ہے،ہمارا بولنگ یونٹ اس سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائےگا۔ انہوں نےکہا کہ کوئی بھی ڈومیسٹک ایونٹ ہوکم بیک کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے،آخری دوسیزن میں کوئٹہ کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی،امید ہےجوکھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کےکھلاڑی جتنی جلدی اسکواڈ کوجوائن کریں گےتواچھی حکمت عملی بنائیں گے،جيمزفاکنرکا کورونا منفی آگیا ہے، وہ پی ایس ایل کھیلیں گےجبکہ ليوک ووڈ آئسوليشن مکمل ہونےکےبعد پاکستان آئیں گے۔ قومی وکٹ کیپرکا کہنا ہےکہ سرووین رچرڈ کا کوئٹہ گليڈی ايٹرزميں بڑا اہم کرداررہا ہے،شاہد آفريدی کےساتھ ہونےسےہميں بہت فائدہ ملےگا،ميں اورمعين خان ايک ہی پيج پرہيں،کافی عرصےسےايک ساتھ ہيں۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کےفاسٹ بولرمحمد حسنین کےبولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیب میں کیا گیا جس کی رپورٹ 14 روزمیں ملےگی۔ آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈرزکی جانب سےسڈنی سکسرزکےخلاف کھیلتےہوئےمحمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.