کھیل

برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کل پاکستان پہنچیں گے

 سابق  برطانوی فٹبالر مائیکل اوون رواں  ہفتے پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون  25 جنوری منگل کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ  وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق 26 جنوری کو مائیکل اوون این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مائیکل اوون  کا کہنا ہے کہ’ میں  پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی  کیلئے بہت پرجوش ہوں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.