کھیل

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے 15رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز سلیم جعفر اور توفیق عمر شامل ہیں جبکہ اسماویہ اقبال چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی ہیں۔چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں جاری رہنے والے ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی، وہ بیٹی کی ولادت اور زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد دوبارہ سبز جرسی اور کیپ پہن کر میدان میں اتریں گی۔

انہوں نے آخری مرتبہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیٹرنل پالیسی کے تحت بیٹی کی دیکھ بھال میں بسمہ معروف کی معاونت کے لیے ایک فرد بھی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیگ اسپنر غلام فاطمہ اور تجربہ کار بیٹر ناہیدہ خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہیں سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، یہ دونوں کرکٹرز انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔

ان دونوں کے علاوہ تیسری کرکٹر ارم جاوید تھیں جو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں قومی خواتین اسکواڈ کا حصہ تھیں تاہم انہیں ورلڈکپ کے لیے ٹریولنگ ریزرو میں شامل کیا گیا ہے، باقی دو کرکٹرز طوبیٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی بھی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.