کھیل
شاہین شاہ آفریدی نے” گارفیلڈ سوبر ٹرافی” جیت لی
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
شاہین شاہ آفریدی سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس ایوارڈ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن کے نامزد تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں اپنے نام کیں۔شاہین شاہ آفریدی کی اوسط 22.20 رہی جبکہ بہترین بولنگ 51 رن دے کر 6 وکٹیں رہیں۔