کھیل

پی ایس ایل کی تاریخ ،زیادہ چھکےلگانے والےکرکٹرزکون؟

پی ایس ایل نےدنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگزمیں اپنا نام بھی شامل کروالیا ہے

پاکستان سپرلیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلےمیں ملک بھرکےاسٹارزکے ساتھ کئی بڑے غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والےکرکٹ کےاس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات،جیت اورہارکے لمحات ، شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکزہوں گے۔ محمد رضوان کی ملتان سلطانزٹورنامنٹ میں اپنے اعزازکا دفاع کرے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل نےدنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگزمیں اپنا نام بھی شامل کروالیا ہے۔

پی ایس ایل میں دنیا بھرکے معروف کرکٹرزشرکت کرتے ہیں اورچھکےچوکوں کی برسات اورسنسنی خیزمیچوں سےشائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکےمارنےکا ریکارڈ پاکستانی کرکٹرکامران اکمل کےپاس ہے،پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والےوکٹ کیپربیٹرکامران اکمل نے 69 میچزمیں مجموعی طورپر 84 چھکےمارے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹراورپاکستان سُپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کرنے والےشین واٹسن کا اس فہرست میں دوسرا نمبرہے۔ شین واٹسن نے پی ایس ایل میں 46 میچزکھیلےاورمجموعی طورپر 81 چھکےمارے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبراسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ہے جنہوں نے 55 میچزمیں 68 چھکےمارے ہیں۔ آصف علی کےبعد شرجیل خان،شعیب ملک،فخرزمان ،محمد حفیظ کا بالترتیب چوتھا،پانچواں، چھٹا اورساتواں نمبرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.