کھیل
پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کا آغاز
ایونٹ کےپہلےٹاکرے میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکراچی کنگزکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی
پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کا آغازآج سےہورہا ہے،جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے، ایونٹ کےپہلےٹاکرے میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکراچی کنگزکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ کراچی کنگزکی قیادت بابراعظم کریں گےجبکہ ملتان سلطانزمحمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ کورونا کےباعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کومیچ دیکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔