کھیل

پی ایس ایل 7:ملتان سلطانزکا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگزکی قیادت بابراعظم کررہےہیں جبکہ ملتان سلطانزمحمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتررہی ہے

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کےپہلےٹاکرے میں ملتان سلطانزنےکراچی کنگزکےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےجارہےمیچ میں ملتان سلطانزکےکپتان محمد رضوان نےکراچی کنگزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دے دی۔ کراچی کنگزکی قیادت بابراعظم کررہےہیں جبکہ ملتان سلطانزمحمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتررہی ہے۔

میچ سےقبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکارعاطف اسلم اورآئمہ بیگ نےاپنی آوازکا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پرپاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔ واضح رہےکہ کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کومیچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.