افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر یونس خان نے کیا کہا؟ پتا چل گیا
وہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، یہاں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سیکھنے کی جستجو ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے خوش ہیں یا نہیں؟ اس حوالہ سے انہوں نے سب کچھ بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، یہاں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سیکھنے کی جستجو ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹریو میں کہا ہیکہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، وہ یہاں ایک ہفتے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ٹیم سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورکھلاڑیوں میں سیکھنے کی جستجو ہے۔ یونس خان نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کرنا چاہیں گے البتہ افغانستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔