کھیل

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیوں کیا؟

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے: ذرائع

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیوں کیا اس حوالہ سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی تھی، بعد ازاں محمد عامر نے اعلان کیا تھا کہ کوچز کے جانے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ واپس لیں گے لیکن رمیز راجا کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد محمد عامر نے ارادہ ترک کر دیا تھا کیونکہ رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.