کھیل

بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنےنام کرلیا

بابراعظم  کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابراعظم  کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔  آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.