کھیل

چیئرمین PCB رمیز راجا استعفیٰ کب دیں گے؟

ذرائع کےمطابق رمیزراجا بطورچیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے، وہ نئی حکومت کی جانب سےپیغام کےمنتظرہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیزراجا نےاستعفیٰ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق رمیزراجا بطورچیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے، وہ نئی حکومت کی جانب سےپیغام کےمنتظرہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ رمیزراجا کےاستعفیٰ دینےپرچیئرمین شپ کےلیےنجم سیٹھی کا نام زیرغورلایا جائےگا۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں یہ خبرزیرِگردش تھی کہ ملک میں تبدیلی آنےکےساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں آئیں گی۔ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونےکےبعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجا عہدے سےالگ ہونےکا ذہن بنا چکےتھے،انہوں نےقریبی دوستوں سےمشاورت بھی مکمل کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.