کھیل

ہیری بروک نےحارث رؤف کو ’مسخرا‘ قراردے دیا

ہیری بروک کےساتھ لاہورقلندرزمیں کھیل چکےاوراب دونوں یارکشائرمیں بھی ڈریسنگ روم شیئرکریں گے

یارکشائرکےبیٹرہیری بروک نےحارث رؤف کو ’مسخرا‘ قراردے دیا۔ ہیری بروک کےساتھ لاہورقلندرزمیں کھیل چکےاوراب دونوں یارکشائرمیں بھی ڈریسنگ روم شیئرکریں گے، حارث کاؤنٹی چیمپئن شپ اورٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائرکی نمائندگی کررہےہیں۔ ہیری بروک نےکہا کہ حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولرہیں،انگلش کنڈیشنزمیں کافی خطرناک ثابت ہوسکتےہیں، اگروہ یہاں پرپیس اورجارحیت کا مظاہرہ کرنےمیں کامیاب رہےتوانھیں کھیلتےہوئےدیکھنا دلچسپی سےخالی نہیں ہوگا،جب میں قلندرزمیں ان کےساتھ تھا تووہ مسخرے تھے، تمام کھلاڑی ان کی حرکتوں سےلطف اندوزہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی فٹ بیٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.