کھیل

شاہد آفریدی کی داماد کے لئے افطاری سوشل میڈیا پر وائرل

اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرداماد شاہین آفریدی کو دی جانے والی دعوت افطارکی تصویرشئیرکردی

سابق کرکٹرشاہد آفریدی کی اپنے داماد شاہین آفریدی کودی گئی افطارکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ شاہدآفریدی نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرداماد شاہین آفریدی کو دی جانے والی دعوت افطارکی تصویرشئیرکردی۔تصویرمیں شاہد آفریدی اورشاہین آفریدی افطارکے وقت دسترخوان پربیٹھے دعا مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کے قریب ان کی چھوٹی بیٹی بھی بیٹھی نظرآرہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے تصویرکے ساتھ پیغام میں لکھا کہ  افطار کا وقت قریب ہے اس وقت دل سے دعا کرنی چاہئیے کیونکہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔ صاف دل اوراخلاص کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان میں امن اورعوام کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ شاہین آفریدی نے سسر کی جانب سے افطار کی دعوت کے جواب میں ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے پیارے ملک کے لئے آپ کی نیک خواہشات اوردعاؤں کے لئے آمین۔ افطار کے لئے شکریہ لالا۔ شاہد آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیرکی جانے والی افطارکی تصویرسوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.