کھیل
بھارتی کرکٹر پاکستانی کرکٹرز پرمہربان کیوں؟
ھارت کےسابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد کیف نےپاکستان کےکرکٹرزکی تعریفوں کےپُل باندھ دیے
بھارتی کرکٹر پاکستانی کرکٹرز پرمہربان کیوں؟ بھارت کےسابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد کیف نےپاکستان کےکرکٹرزکی تعریفوں کےپُل باندھ دیے۔ محمد کیف کپتان بابراعظم کےمعترف توتھےہی اب شاہین شاہ کی بھی کھل کرتعریف کردی۔ انہوں نےپاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی بات کرتےہوئےکہا کہ پاکستان کےپاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی پاکستان کےبہترین ٹیلنٹ ہیں۔ محمد کیف نےکہا کہ بابراعظم گزشتہ عرصےسےبہترین کھیل پیش کر رہےاوراپنی ٹاپ فارم میں ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ بابراعظم کواس طرح سےپزیرائی حاصل نہیں ہوتی جتنی ان کی پرفارمنس ہے۔ محمد کیف کےمطابق بابراعظم نےپاکستان کےلیےبہترین پرفارمنسزدی ہیں۔