کھیل

رمیز راجا رخصت ہوجائیں،مطالبہ زور پکڑ گیا

عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے

رمیز راجا رخصت ہوجائیں،مطالبہ زور پکڑ گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید کا کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ عاقب جاوید نےحال ہی میں ایک بیان میں رمیزراجا کےحوالےسےکہا کہ انہیں چاہیےکہ وہ اپنےعہدے سے استعفیٰ دے کراچھے اندازسےرخصت ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین بننے کے امکانات ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ادوار میں کام بھی اچھے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.