کھیل

قومی ٹیم کے غیرملکی کوچز کی چھٹیاں کب ختم ہوں گی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔ شان ٹیٹ آسٹریلیا، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقا گئے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ مئی کے دوسرے جبکہ سائمن ڈریکس اور کلف ڈیکن مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔ کوچز کی واپسی کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.