کھیل

شاہد آفریدی پاک فوج کےدفاع میں سامنےآگئے،شانداربیان دے دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نےموجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کےلیےپیغام جاری کیاہے

شاہد آفریدی پاک فوج کےدفاع میں سامنےآگئے،شانداربیان دے دیا،سابق کپتان شاہد آفریدی نےموجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کےلیےپیغام جاری کیاہے۔ اسٹارآل راؤنڈرشاہد آفریدی نےٹوئٹرپراپنے خیالات کا اظہارکیا۔ شاہد آفریدی نےلکھا کہ ریاست،سیاست وحکومت سےبہت اوپرہوتی ہےجہاں بات ریاست پرآئے،وہاں ہرسیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکراپنی ریاست اوراس کےدفاع پرماموراداروں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ یہ بھی آپ کےاپنےہیں، ایل اوسی سے کوسٹ لائنزتک ہرسپاہی،ہرمحافظ قابل احترام ہے۔

شاہد آفریدی نےاپنی ٹوئٹ میں زوردیتےہوئےمزید واضح کیا ’ہماری افواج ہیں توہم ہیں‘۔ خیال رہےکہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےفوجی افسران سےگفتگومیں کہا تھا کہ فوج اورعوام کےدرمیان پھوٹ پیدا کرنےکی کسی کوشش کوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ غلط معلومات اورپروپیگنڈے سےریاستی سالمیت کوخطرہ لاحق ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.