کھیل

باکسرعامرخان کا فلسطینی عوام کےلیےعطیہ دینےکا اعلان

باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے خطیر رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ باکسر عامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے شیلنگ کرکے قبلہ اول آنے والے 17 نمازیوں کو زخمی کردیا۔  اس سے قبل بھی بے لگام اسرائیلی فورسز نے 152 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں زخمی کیا گیا تھا۔  دوسری جانب بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف فسلطینی مسلم رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.