کھیل

ڈوپنگ معاملے پر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو خط

اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپنگ معاملے پر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔

اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپنگ معاملے پر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔ طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پائے جانے والے اجزا کا علم نہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ میرے کیس کو رحمدلی سے سنا اور دیکھا جائے، کیریئر میں 9 بار ڈوپ ٹیسٹ ہوا، ہر بار رپورٹ منفی آئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کا احترام کرتا ہوں، سب پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، پروٹین ٹیسٹ اور طبی ماہرین سے مشاورت کے لیے تعاون درکار ہے۔ خیال رہے کہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا چند روز پہلے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کا ڈوپ ٹیسٹ ایک پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.