کھیل

سابق وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو کیا مشورہ دیا؟ تفصیل آگئی

رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور بطور چیئرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیزراجہ کو کیا مشورہ دیا اس حوالہ سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں سابق وزیراعطم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور رمیزراجہ کے استعفے اور نجم سیٹھی کی پی سی بی میں آنے کی خبروں پرتبصرہ کیا۔ اس موقع پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ رمیز راجہ کو کیا ہدایت دیں گے؟ صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘رمیزراجہ میرا کھلاڑی ہے، میں نے اسے آزاد چھوڑا ہوا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور بطور چیئرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رمیزراجہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.