کھیل

مشہور فٹبالر رونالڈو کو بڑی خوشخبری کے بعد افسوسناک جھٹکا لگ گیا

رونالڈاور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے بیٹے کی موت ہوگئی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو کو بڑی خوشخبری کے بعد افسوسناک جھٹکا لگ گیا، تفصیل سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں جارجینا روڈریگیز کے حاملہ ہونی کی خبر سامنے آئی تھی، لہذا اب اطلاعات آئیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے جڑواں بچوں (لڑکا اور لڑکی)کو جنم دیا تاہم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی، یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے تکلیف والا لمحہ ہوتا ہے’۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ’ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے’۔ کرسٹیانو رونا لڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکڑوں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں۔ رپورٹس کے مطابق بیٹے کی موت پیدائش کے عمل کے دوران ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.