کھیل

شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ

شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ طحٰہ جاوید نامی مداح نے بنائی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ اس حوالے سے شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ طحٰہ جاوید نامی مداح نے بنائی ہے۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو اُس وقت میرا ملک کے لیے ایک میچ کھیلنا بہت بڑی بات تھی۔ اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون، محبت، دعاؤں کے بغیر ایک کرکٹر یا معروف شخص نہیں بنتا۔ آخر میں اُنہوں نے اپنی ایک ملین ٹوئٹر فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.