کھیل

شعیب اخترسوشل میڈیا پرمقبولیت کےجھنڈے گاڑنےمیں کامیاب

شعیب اخترکا شماران مشہورشخصیات میں ہوتا ہےجو اپنےچاہنےوالوں سےرابطے میں رہتے ہیں

راولپنڈی ایکپسریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر دُنیائے کرکٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ شعیب اختر کا شمار پاکستان کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ اپنے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس موقع پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹر فیملی کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم آج ٹوئٹر پر 5 ملین کی فیملی ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔ سابق فاسٹ بولر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 31 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔ شعیب اختر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اکثر ہی قومی پاکستانی ٹیم کے لیے پیغامات اور کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ تجاویز اور تبصرے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.