کھیل

ورلڈ اسنوکرچیمپئن احسن رمضان بدترین حالات سےدوچار

پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان بدترین حالات سے دوچارہوگئے ہیں

پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان بدترین حالات سے دوچارہوگئے ہیں۔ احسن رمضان جنہوں نے اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وہ اسنوکر کلب کے ایک کمرے میں شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔ کم عمری میں والدین کا سایہ اٹھنے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ پانے والے عالمی چیمپئن کلب ٹورنامنٹ جیت کر اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

احسن رمضان نے شکوہ کیا کہ گزشتہ حکومت نے انعامات کا اعلان کیا تھا لیکن دیا کچھ بھی نہیں ہے، نئی حکومت سے امیدیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت کچھ ہے لیکن حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو وہ پروفیشنل اسنوکر کے لیے انگلینڈ چلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.