کھیل

ہربھجن سنگھ نےبابراعظم کو مستقبل کا لیجنڈ قراردے دیا

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مستقبل کا لیجنڈ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بابرکی بیٹنگ تکنیک بہترین ہے، وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مستقبل میں بابراعظم کرکٹ کے لیجنڈزمیں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اپنی صلاحیتوں کی بنا پرکسی سے کم نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.