کھیل

ہاکی ٹیم نے پہلی بارچار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ پر چوتھے غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، آسٹریلیا کے فزیکل ٹرینر بیری کے بعد اب پنالٹی کارنر کیلئے بھی ڈچ کوچ رچرڈ اسنیچر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے جہاں چند روز کیلئے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رچرڈ اسنیچر کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں جنہوں نے بیلجیئم میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر کی اسکلز سے آگاہی دی اور انہیں ٹپس دیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے ایک ساتھ چار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں، ہیڈ کوچ  سیگفرائیڈ ایکمین کا تعلق ہالینڈ سے ہیں ان ہی کی مشاورت پر دیگر غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.