کھیل

کرکٹرز کے نئےسنٹرل کنٹریکٹ کےلیےبات چیت کا آغاز

کنٹریکٹ میں رد وبدل کا امکان ہے۔ 20 قومی کرکٹرزکےسنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کوختم ہوگی

قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے ابتدائی بات چیت کا آغازہوگیا ہے، قومی کرکٹرزکےسنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوگی،نئےکنٹریکٹ میں رد وبدل کا امکان ہے۔ 20 قومی کرکٹرزکےسنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کوختم ہوگی ، پی سی بی نےیکم جولائی سےنئےسنٹرل کنٹریکٹ کی قومی کرکٹرزکوپیشکش کرنا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نئےسنٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل ہوگا، کئی کرکٹرز کی ترقی اورتنزلی کا امکان ہے،کئی نوجوان کرکٹرزاورحال ہی میں ختم ہونےوالےسیزن کےپرفارمرزکوکنٹریکٹ پیش کیئےجائیں گے،ان میں خوشدل شاہ،وسیم جونیئراورمحمد حارث شامل ہیں۔

اس سےقبل پی سی بی نےچارکیٹگریزاے، بی، سی اورایمرجنگ میں کنٹریکٹ دیئےتھے،اے کیٹگری میں شامل حسن علی کی تنزلی جبکہ، فہیم اشرف،یاسرشاہ اورعمران بٹ کےلیےبھی جگہ بناناد شواردکھائی دے رہا ہے۔ سابق کپتان سرفرازاحمد کےنام پربحث ہوگی،جبکہ شان مسعود اورحیدرعلی کےناموں پربھی غورکیا جائےگا۔ عید کےبعد سنٹرل کنٹریکٹ کےحوالےسےتفصیلی میٹنگزکا آغازہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.