کھیل

سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نےٹین ایجرزکی طرح ایسی کٹنگ کرائی

جس تقریب میں بھی جائیں وہاں انہیں کٹنگ کےحوالےسےتعریف ہی سننےکو ملتی ہے

سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق کےہیئراسٹائل نےان دنوں سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔ 42 سالہ سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نےٹین ایجرزکی طرح ایسی کٹنگ کرائی ہےکہ ہرکسی کی توجہ حاصل کیےہوئےہیں،جس تقریب میں بھی جائیں وہاں انہیں کٹنگ کےحوالےسےتعریف ہی سننےکو ملتی ہے۔ عبدالرزاق لاہور میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں سابق کپتان انضمام الحق، وقار یونس، شاہد آفریدی اور مشتاق احمد بھی شریک تھے۔

عبدالرزاق کا ہیئر اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز

سابق کپتان شاہد آفریدی زیادہ متاثر ہوئے، عبدلرزاق کی کٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ ینگ لگ رہے ہو، کٹنگ کرائی کہاں سے ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق بھی عبدالرزاق کی کٹنگ کو غور سے دیکھتے رہے جبکہ سابق کپتان وقار یونس بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ایک ہی اسٹائل رہا ہے اب تھوڑی تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.