کھیل

سابق کرکٹرمائیکل سلیٹر اسپتال میں داخل

آسٹریلیا کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ذہنی صحت کے باعث  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا

آسٹریلیا کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ذہنی صحت کے باعث  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل سلیٹر کو پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سڈنی کے اسپتال میں داخل کروایا ہے جن کی ذہنی صحت کو سخت متاثر قرار دیا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر پر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ اور ہراساں کرنے کا الزام تھا تاہم آسٹریلوی عدالت کی جانب سے مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد کے الزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔  گزشتہ برس دسمبر میں مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیکل نے دسمبر میں گرفتاری کے بعد 108 دن بحالی میں گزارے تھے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.