کھیل

قومی فاسٹ بائولر محمد عامر کی تین سال بعد کائونٹی چیمپئن شپ میں واپسی

کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی پر پرجوش ہوں، کاؤنٹی کرکٹ سے ہمیشہ محظوظ ہوا ہوں اور میچز کیلئے پر اعتماد ہوں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے۔کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں سے شیئر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی پر پرجوش ہوں، کاؤنٹی کرکٹ سے ہمیشہ محظوظ ہوا ہوں اور میچز کیلئے پر اعتماد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں تین سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہا ہوں، کاؤنٹی چیمپئن شپ کا دنیائے کرکٹ میں اہم کردار ہے، جب مجھے گلوسٹر شائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی پیشکش کی تو مجھ سے ہاں کہے بغیر رہا نہ گیا۔ عامر نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں سے شیئر کروں گا، تینوں میچوں میں اپنا 100 فیصد دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.