کھیل

پی سی بی نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ انڈر 19 کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹو ئنٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اور غیرملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.