کھیل

6 ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن پر پابندی کا امکان

پاکستان کے چھ ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن پر پابندی کا امکان ہے، ان کے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے آسکتا ہے

پاکستان کے چھ ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن پر پابندی کا امکان ہے، ان کے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے آسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 6 ویٹ لفٹرز اس وقت معطل ہیں، جس میں طلحہ طالب سمیت کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تین ویٹ لفٹرز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن کو چار برس تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے یونان میں ہوگا، اجلاس ورلڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے موقع پر ہوگا۔ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ دو سے 10 مئی تک یونان میں منعقد ہوگی۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر آئی ٹی اے اور ورلڈ باڈی فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے 7 کبڈی پلئیرز کو بھی 4 سال کی پابندی کا سامنا ہے، نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران 7 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اپنے طور پر ڈوپ ٹیسٹ کرائے تھے، کبڈی کے کھلاڑیوں نے ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال تسلیم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید چھٹیوں کے بعد پی او اے انکوائری کمیٹی نے بھی کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے، جبکہ کبڈی کے کھلاڑیوں نے ’سیمپل بی‘ ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.