کھیل

پاکستانی باؤلر حارث رؤف کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر

حارث رؤف کو کیٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھچا محسوس ہوا تھاجس کی وجہ سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر کانٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے ڈاکٹروں نے ان کو ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کو یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے، حارث رؤف ایسکس کے خلاف یارک شائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔حارث رؤف کو کیٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھچا محسوس ہوا تھا۔ یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے اسکین کروائے گئے لیکن انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، ایک ہفتے کے آرام کے بعد امید ہے حارث رؤف میسر ہوں گے۔ اوٹس گبسن نے کہا کہ حارث رؤف اگلے میچ میں یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ یارکشائر کا اگلا کانٹی چیمپئن شپ کا میچ ایسکس کے خلاف 5 مئی سے چیمسفورڈ میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.