کھیل

لاہورقلندرزنےایک اورکامیابی اپنےنام کرلی

اسپورٹس میڈیسن اورہیلتھ کیئرکی سہولیات کی فراہمی کےلیےدبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی مقبول ترین فرنچائزلاہورقلندرزنےایک اورکامیابی اپنےنام کرلی۔ لاہور قلندرز  اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولت کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے لاہور  قلندرز  نے  ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز،  ان کی غذائی ضروریات،  اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.