کھیل

پاکستان کو 5 گول سےشکست،سپین سے سیریز برابر

دورہ یورپ کے آخری میچ میں سپین نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی

دورہ یورپ کے دوران سپین نے تین کے مقابلے میں5 گول سے پاکستان کو ہرادیا. کھیل کے پہلے ہاف میں سپین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی. کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول سکور کیا  جبکہ رانا وحید نے فیلڈ گول سکور کیا.

سپین کی ٹیم نے مزید2 گول سکور کرکے پاکستان کو3 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی. پاکستان ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے ،دوسرے میچ میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں صدر پی ٹی آئی سپین شیراز بھٹی ،صدر تحریک کشمیر شفیق تبسم ،صدر پاک گوندل عاصم گوندل ،چوہدری شہباز کٹھانہ، حاجی الیاس بھٹی ،نعمان عدیل ڈھوتہڑ، ظفر حسین کٹھانہ ،امانت مہر،غفور قریشی ،طفر الیاس قریشی  مرزا ندیم بیگ  ،بابر چوہدری ،طارق بھٹی ،رضوان کاظمی ،قمر احسان ، شاہداحمد ،کرن خان ،میاں اصغر دھامہ ،شبیر عثمانی ،سکندر حیات مانگٹ،چوہدری نذیر گوندل شامل تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.