کھیل

لیجنڈ فٹبالر میرا ڈونا کی شرٹ کتنے کروڑ میں فروخت ہوئی؟ حیران کن تفصیل آگئی

ارجنٹائن کے لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی 1986 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پہنی شرٹ ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی قیمت میں فروخت ہوئی

ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی 1986 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پہنی شرٹ کتنے میں فروخت ہوئی ؟ حیران کن تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 1986 کے فٹ بال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کے خلاف میچ دو ایک سے جیتا تھا ۔ اس میچ میں لیجنڈ میراڈونا نے دو گول اسکور کیے ،ان کا ایک گول آج بھی بہترین گولز میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ایک اور گول کو’ Hand Of God’ کے نام سے یاد رکھا گیا۔ اس میچ میں میراڈونا کی پہنی شرٹ نیلام کی گئی جو ریکارڈ تقریبا 71 لاکھ پانڈز میں فروخت ہوئی ، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریبا ایک ارب 62 کروڑسے زیادہ بنتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی کھیل کے میچ کے دوران پہنی گئی شرٹ کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس شرٹ کو خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ اس کا تعلق مشرق وسطی سے ہے۔ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر کی شرٹ کو انگلینڈ کے سابق مڈ فیلڈر اسٹیو ہوگ نے نیلامی کے لیے پیش کیا،انہوں نے یہ شرٹ میراڈونا سے کوارٹر فائنل کے آخر میں تبدیل کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.