کھیل

پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر کے ملک کا نام روشن کر دیا

نیپال کی 8 ہزار 568 دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کم ترین عمر میں سر کرنے والے شہروز کاشف نے پہلے کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کرلی، اس بار انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے پہاڑی سلسلے میں واقع یہ چوٹی 8 ہزار 568 میٹر بلند ہے،20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔ شہروز کاشف اس سے قبل مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان اور کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں، اس کارنامے کے ساتھ وہ تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف نے پاکستانی وقت 3 بج کر 5 منٹ پر کنچن جنگا چوٹی سرکی، شہروز کا اگلا ہدف چوتھی اور پانچویں بلند چوٹی سر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.