کھیل
ایشین گیمز 2022 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
ایشین گیمز 2022 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے تحت ایشین گیمز کا انعقاد چین میں ہونا تھا۔
ایشن گیمز کے انعقاد کو ملتوی کیے جانے کی بابت انتطامیہ کی جانب سے تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے لیکن چونکہ چین میں نہایت تیزی کے ساتھ کووڈ 19 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ایشین گیمز کا انعقاد ملتوی کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز کا انعقاد 10 سے 25 ستمبر تک ہونا تھا مگر اب یہ ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ چین کی حکومت مختلف شہروں میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔