کھیل
اظہرمحمودکی اہلیہ نےامام الحق کی تصویرپرتنقید
اظہر محمود کی اہلیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے عید کے سوٹ کا مذاق بنادیا
اظہر محمود کی اہلیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے عید کے سوٹ کا مذاق بنادیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی نے اپنے اکاؤنٹ پر امام الحق کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ استری تو کرلینی تھی۔
Istiri toh karleni thi ! 😂 https://t.co/Yy7ga9KMOR
— Ebba Qureshi (@EbbaQ) May 5, 2022
خیال رہے کہ امام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عید کے تیسرےدن ایک تصویر جاری کی، جس میں انہوں نے جو سوٹ پہنا ہوا تھا اس پر پڑی شکنیں دیکھ کر یہ دلچسپ تبصرہ اظہر محمود کی اہلیہ نے کیا۔