کھیل

سرباز 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔

سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.