کھیل

کرکٹر امام الحق کوشادی کی پیشکش

امام الحق نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے چینل کے شو’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی

قومی کرکٹرامام الحق کوشوکے دوران ایک  نوجوان لڑکی نےشادی کی پیشکش کردی۔ امام الحق نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے چینل کے شو’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔ اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے امام الحق سے متعدد دلچسپ سوالات کیےجن کےمختصرکلپس شوکےنشرہونےسےقبل ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

اس شو کے دوران ناظرین میں بیٹھی امام الحق کی ایک مداح نے اُنہیں شادی کی پیشکش کردی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں، پلیز میری بات کا بھرم رکھ لیجیئے گا۔‘

امام الحق کا اس پیشکش کے جواب میں کہنا تھا کہ ’میں کیا کہہ سکتا ہوں، اس کے لیے آپ کو میری والدہ کے پاس جانا پڑے گا، وہ اس بات کا زیادہ صحیح جواب دے سکتی ہیں۔‘ جس پر اس لڑکی نے جواب دیا کہ ’ آپ سے شادی کے لیے میں کسی کے پاس بھی چلی جاؤں گی آپ بس ہاں کریں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.